: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،7اپریل(ایجنسی) موسمیاتی تبدیلی کے سلسلے میں گزشتہ سال پیرس میں ہونے والے معاہدے پر ہندوستان آئندہ 22 اپریل کو نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دستخط کرے گا اور پھر پارلیمنٹ کی منظوری کے لئے بھیجا جائے
گا۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ہند ، برازیل، جنوبی افریقہ اور چین کی تنظیم 'بیسک گروپ' کی وزارتی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے علاوہ برازیل، جنوبی افریقہ اور چین سمیت 100 سے زائد ممالک 22 اپریل کو اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔